آزادکشمیرالیکشن:جموں وکشمیر مہاجرین کی 12 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی برتری

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد ڈویژن بشمول مہاجرین کی بارہ نشستوں پر ہونیوالے انتخابات کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج سامنے آگئے ۔

اب تک کے تازہ ترین غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو 12 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ 3 سیٹوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ اب تک مہاجرین کی 2 نشستیں جب کہ پیپلزپارٹی ایک نشست نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا: خواجہ آصف

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین جموں کی 6 نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی۔ یہ نشستیں ایل اے 34 تا ایل اے 39 پر مشتمل ہیں۔

مہاجرین جموں کی ان نشستوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 5 ہزار 105 ووٹ رجسٹرڈ ہیں، جن میں 2 لاکھ 30 ہزار 175 مرد اور ایک لاکھ 74 ہزار 930 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ان نشستوں کے لیے 870 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 504 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن :پیپلز پارٹی کادھاندلی کا الزام،نتائج تسلیم نہیں کرتے،نیئر بخاری

آزاد جموں و کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں پر اسلام آباد کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں قائم پولنگ اسٹیشنز میں شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی

پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

مہاجرین کی نشستوں کے غیر حتمی نتائج

مہاجرین کی نشستوں کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق

ایل اے 34 جموں 1: ن لیگ کے امیدوار ناصر حسین ڈار کو برتری حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار ریاض احمد 237 ووٹ لے کردوسرے ، پیپلز پارٹی کے عبدالقدیر چوہان 6 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2: ن لیگ کے امیدوار اسماعیل گجر کو برتری،ایل اے 36 جموں 3: ن لیگ کے امیدوار احسن رضا کو برتری حاصل

ایل اے 37 جموں 4: ن لیگ کی امیدوار مریم جاوید کو برتری جبکہ اایل اے 38 جموں 5: ن لیگ کے امیدوار ذیشان یونس ٹانڈہ کو برتری حاصل

ایل اے 39 جموں 6: ن لیگ کے امیدوار راجہ محمد صدیق نے کامیابی حاصل کرلی۔

ایل اے 40 ویلی 1: پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر عبد الغفار لون نے میدان مارلیا جبکہ ایل اے 41 ویلی 2: ن لیگ کے امیدوار محمد عامر شاہ نے کامیابی حاصل کرلی

ایل اے 42 ویلی 3: پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ کو برتری حاصل

ایل اے 43 ویلی 4: ن لیگ کے امیدوار یاسین لون 1 ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید بٹ الیکشن ہار گئے

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری 1 ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب،جبکہ ایل اے 45 ویلی 6 پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان 3 ہزار 708 ووٹ لے کر کامیاب قرار پا گئے۔

🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..

معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :