ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا سود خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا سود خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان ۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ سود خوری کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ امتحان کل ،کشمیری طلبہ کیلئے الگ پورٹل قائم

خرم اقبال کا کہنا تھا کہ میرپور میں سود خوری سے متعلق درجنوں درخواستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔

سود خور ضرورت مند افراد کو سود کے جال میں پھنسا کر معاشی استحصال اور ناجائز دباؤ ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ انتظامیہ کا راولاکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

، ایس ایس پی خرم اقبال نےشہریوں سے اپیل کی کہ سود خوری، ناجائز دباؤ یا ہراسانی سے متعلق شکایات بلا خوف و خطر پولیس کو فراہم کریں۔

متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔