وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ ہم نے آج مظفرآباد میں منتخب پولنگ اسٹیشنوں سے الجزیرہ کی منتخب رپورٹنگ کا نوٹس لیا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ الجزیرہ نے منتخب کئے گئے اوقات اور چنے ہوئے افراد کے پہلے سے طے شدہ بیانات کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے انتخابات اور ووٹنگ کے عمل کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
We have taken note of Al Jazeera’s selective reporting from handpicked polling stations in Muzaffarabad today. Through carefully chosen timings and scripted statements from selected individuals, the channel has sought to misrepresent the AJK elections and the voting process.
Such…— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) August 2, 2026
وزارت اطلاعات کے مطابق اس قسم کی زرد صحافت صرف اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیرونی مفادات رکھنے والے عناصر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت اس انتخابی عمل کو متنازع بنانے اور مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی رائے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ آج عوام نے واضح طور پر بدامنی اور جبر کو مسترد کرکے اپنی مرضی کا اظہار کیا ہے۔




