مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جبر سے آزاد کشمیر میں حکومت نہیں چل سکے گی، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسمبلی انتخابات،دوسرے مرحلے کی پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع کردی،الیکشن کمیشن
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی رائے پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، لیکن یہاں پر ٹھپے لگائے جارہے ہیں، کیا اس طرح الیکشن جیتے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولنگ افسران ایسے بیلٹ نہ گنیں جن پر مہر نہیں لگی ہوئی، ہم کسی دھونس اور جبر کو نہیں مانیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں بھی الٹرا فارم 47 الیکشن نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
دوسری جانب قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سینیئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ضروری ہے آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں۔
سید نیئر حسین بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شفاف الیکشن ہوں تو مسلم لیگ ن قیامت تک بھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔
🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..
معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :




