سیالکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپور ٹ کیا۔
وزیردفاع خاوجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی الیکشن میں کامیابی کیلئے مشترکہ کوشش کی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آذادکشمیر الیکشن، ن لیگی امیدواروں کی برتری، جاوید بٹ ،عاصم بٹ کو بدترین شکست
خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 55 سال سےکشمیر کےانتخابات دیکھ رہا ہوں، اس دفعہ شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، پارٹی نے بہت محنت کی ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے۔پیپلزپارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے1970 میں جیتا تھا، پیپلزپارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن :پیپلز پارٹی کادھاندلی کا الزام،نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے ۔
🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..
معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :




