اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز کردیا
آزمائشی تجربے کے تحت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے 7مقامات پر 5 جی سروس فعال کردی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیدی
ڈائریکٹر جنرل ایس سی اونے 5 جی سروس کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
آزمائشی طور پر شروع کی گئی 5 جی سروس سے عوام کو جدید موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔
جبکہ دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس فعال کی جائیں گی، جس کے بعد دونوں خطوں میں 5 جی سائٹس کی مجموعی تعداد 27 ہوجائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی،دبئی، ابوظہبی، شارجہ کی متعدد پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کے شعبوں میں نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے۔
سروس کے افتتاح کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیڈکوارٹرز میں 5 جی سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔
ایس سی او کے مطابق 5 جی سروس کے ذریعے صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لیا جائےگا، جس سے جدید ترقی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔




