اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان کل صبح 10 بجےہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر سے1 لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار رجسٹرڈہیں۔
امیدواروں کیلئے ملک بھر میں 34 امتحانی مراکز قائم کئے گئے، سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایم ڈی کیٹ کا ایک امتحانی مرکز قائم کردیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا پیپر 180 سوالات پر مشتمل ہو گا،ایم ڈی کیٹ کے سوالات ملک بھر سے منتخب ماہرین نے تیار کئے ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ انتظامیہ کا راولاکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
پیپر لیک ہونے کی صورت میں پورے ملک کا امتحان منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ختم ہوگیا۔ پیپر لیک کی صورت میں پورے ملک کا امتحان منسوخی سے بچانے کیلئے ہر صوبے کو 2 الگ پرچے فراہم کئے گئے ہیں،
ایم ڈی کیٹ پیپر میں بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، انگریزی اور آئی کیو کے سوالات شامل ہوں گے۔طلبہ کو صبح 7 بجے تک ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،3 گھنٹے کا ایم سی کیوز پر مشتمل ٹیسٹ 180 مارکس کا ہو گا۔
میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے پاسنگ مارکس 55 فیصداور ڈینٹل کالجز کیلئے 50 فیصد ہوں گے،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کوئی نیگیٹیو مارکنگ نہیں ہو گی،ایم ڈی کیٹ ’’آنسر کی‘‘ ٹیسٹ کے بعد اپ لوڈ کی جائے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے 7 مقامات پر5 جی سروس کا آغاز
،شفافیت کیلئے طلبہ کاربن کاپی کے ساتھ ٹیسٹ کا پرچہ حل کر سکیں گے،تمام امیدواروں کو امتحان کے اختتام تک اپنی نشستوں پر بیٹھنا ہو گا۔
آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے ایم ڈی کیٹ کا الگ پورٹل قائم کیا گیا ہے، انٹرنیٹ مسائل کے باعث آزاد کشمیر کے طلبہ کو ایم ڈی کیٹ کی ہارڈ کاپی فراہم کی جائے گی، آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے اسلام آباد میں بھی خصوصی امتحانی مرکز قائم کیاگیاہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری صوبوں اور میڈیکل یونیورسٹیز کی ہے،جبکہ وزیر صحت مصطفٰی کمال کاکہناہے کہ وزارت صحت اور پی ایم اینڈ ڈی سی ایم ڈی کیٹ کی نگرانی کریں گے۔




