سینئر صحافی اور اینکر پرسن مونا عالم نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سفیر نےوزیر اعظم اورفیلڈمارشل کو بہترین ’’جوڑی‘‘ قرار دیا:اجمل جامی
مونا عالم کا کہنا تھا کہ میں نے کافی حد تک سرچ کی اورجاننے کی کوشش کی کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کتنی صداقت ہے ؟
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مثالی ہم آہنگی، سازشی بیانیہ بے نقاب ہوچکا،اظہر جاوید
سینئر صحافی مونا عالم کا کہنا تھا کہ بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پاک فوج کے تعلقات مستحکم، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اعلٰی سطحی ذرائع
دونوں کے درمیان کسی قسم کی کشیدگی کی موجودگی نہیں دیکھی گئی ، حالات اور معاملات ایک پیج پر معمول کے مطابق ہیں ۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مونا عالم کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر سطح پر“all is well” کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں و کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر سخت ردِ عمل
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں کی جانب سے تعلقات خراب ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
ان کے مطابق حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مؤثر انداز میں جاری ہے۔




