حکومت اور پاک فوج کے تعلقات مستحکم، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اعلٰی سطحی ذرائع

اسلام آباد:گزشتہ چند روز سے بعض میڈیا حلقوں میں حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی افواہیں ایک منظمسازش کے تحت گردش کی جارہی ہیں جنہیں باخبر حلقے ایک منصوبہ بند مہم قرار دے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشنز ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر،رضوان رضی

اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق 6 جنوری کی پریس کانفرنس میں یہ بات نہایت واضح انداز میں بیان کی گئی کہ وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کے ابہام یا قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد،میجرجنرل (ر) زاہد محمود

اس سے قبل بھی ایسی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کی جا چکی ہے، جبکہ مؤقف یہی رہا ہے کہ فوج بطور ادارہ حکومتی فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

بہتر طرزِ حکمرانی کیلئے ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتی رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی افواہیں اور پروپیگنڈا وہ عناصر پھیلا رہے ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے منفی مہم جوئی کا سہارا لینے کے عادی ہیں۔

Scroll to Top