مظفرآباد:آزادکشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے گروہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے اور شہری آبادی کیلئے خطرات پیدا کرنے کی مبینہ کوشیں کی جا رہی ہے،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
شہریوں نے کشمیریوں ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی جب تک پرامن تھی عوام ساتھ تھے، عام شہری ان کے ساتھ صرف بنیادی حقوق کیلئے کھڑے تھے جس دن انہوں نے اسلحہ اٹھایا یہ پرامن نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کا دوٹوک مطالبہ”فسادی عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے
کالعدم ایکشن کمیٹی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی شہادت ہوئی ہے،اب انہوں نے بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا لیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو سے4فیصد لوگ ہیں،انہوں نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنائی ہوئی ہے،حکومت کو ایکشن لے کر ایکشن کمیٹی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔
ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی وجہ سے حالات دن بدن خرابی کی طرف جا رہے ہیں، لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اب کالعدم ایکشن کمیٹی کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو بہت ڈھیل دی ہے، اب آپریشن ہی آخری حل ہے، شرپسندوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کی شرپسندانہ کارروائیوں نے عوام میں تشویش پیدا کردی
شہریوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں شرپسند عناصر موھود ہیں، اب کشمیری عوام یہ ارباب اختیار اور مجاز اتھارٹیز سے بھرپور مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کو جو کہ عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا رہے ہیں، ان کو آڑھے ہاتھوں سے اور سخت طریقے سے ان کو ڈیل کیا جائے تاکہ اس فتنے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور کشمیری قوم کی زندگی بہتر کی جا سکے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی جانب سے اب سیاسی وصحافتی شخصیات کو خط مظلوم بننے کی کوششیںہیں جس میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور کالعدم کمیٹی کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔




