جسٹس رضا علی خان کل قائم مقام چیف جسٹس آزادکشمیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

مظفرآباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نجی دورہ بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اس دوران سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

محکمہ قانون وانصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں ، اس دوران اس دوران سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس سعید اکرم خان سویٹ ہوم پہنچ گئے، یوم اقبال تقریب میں شرکت

 جسٹس رضا علی خان کل بروز منگل ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔حلف کی تقریب میں وزیراعظم ، وزراء کی شرکت کا امکان ہے جبکہ ججز اور وکلاء کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس رضا علی خان آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین کے تحت قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔