راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما ارباب طارق میر ایڈووکیٹ کی حلقہ نمبر چھ سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما ارباب طارق میر ایڈووکیٹ نے حلقہ نمبر چھ سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواست مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں جمع کرا دی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور سینیئر قیادت کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سفیر نےوزیر اعظم اورفیلڈمارشل کو بہترین ’’جوڑی‘‘ قرار دیا:اجمل جامی
درخواست جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارباب طارق میر ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی مسلم لیگ (ن) کا پرچم بلند رکھا اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقہ نمبر چھ کا ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے کیونکہ انہوں نے پارٹی کے لیے دن رات محنت کی اور ہر آزمائش میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مثالی ہم آہنگی، سازشی بیانیہ بے نقاب ہوچکا،اظہر جاوید
کارکنان نے اس موقع پر کہا کہ ارباب طارق میر ایڈووکیٹ نے نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) سے اپنی وابستگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی طویل جدوجہد، قربانیاں اور غیر متزلزل وابستگی اس بات کی متقاضی ہے کہ انہیں حلقہ نمبر چھ سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیا جائے، جس سے پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ
ارباب طارق میر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے مشکل وقت میں ملک کو بحران سے نکالا اور معیشت کو بہتر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دینا ہر کارکن کا حق ہے، جبکہ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار پارلیمانی بورڈ کے پاس ہے،
پارلیمانی بورڈ کا ہر فیصلہ انہیں قبول ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی شخصیت کے خلاف نہیں ہیں بلکہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دینا ان کا جمہوری حق ہے۔۔۔۔۔




