فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ ، کونسی ٹیم کوارٹر فائنل میں کس سے اور کب اور ٹکرائے گی؟
میچ کی ابتداسے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں 6 منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے 2 گول کرکے میچ اپنےنام کیا۔
بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمپاپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔
پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ررہا۔
دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کےگول پر کئی حملے کئے بلاآخر 60ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلولائی اور 66ویں منٹ میں ڈیمبلے نےبھی خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔
82ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جس پر فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا۔ اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔
فرانس کی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سمپسنز کی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے متعلق پیشگوئی وائرل، حقیقت سامنے آ گئی
مراکشی ٹیم نے اس سے قبل روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2022ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے کروشیا نے شکست دی تھی۔
ایمباپے کا منفرد ریکارڈ
ایمباپے کے رواں ورلڈکپ میں گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔وہ فیفا ورلڈ کپ کے 2 مختلف ایڈیشنز میں 8، 8 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ایمباپے نے 2022کے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں بھی مجموعی طور پر 8گول کیے تھے۔




