دنیا بھر میں اپنی حیران کن اور سچی ثابت ہونے والی پیشگوئیوں کے لیے مشہور امریکی اینیمیٹڈ کارٹون سیریز “دی سمپسنز” (The Simpsons) کی ایک دہائیوں پرانی قسط سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شدید وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیریز نے سال 2026 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی پہلے سے پیشگوئی کر دی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹ بال فینز کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس وائرل تھیوری کا تانا بانا سال 1997 میں نشر ہونے والی ایک قسط “دی کارٹریج فیملی” (The Cartridge Family) سے ملتا ہے۔ اس قسط میں ٹیلی ویژن پر ایک اشتہار دکھایا گیا ہے جس میں میکسیکو اور پرتگال کے درمیان ایک فٹ بال میچ کی تشہیر کی جا رہی ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ “زمین پر کون سی قوم سب سے عظیم ہے”۔ چونکہ اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ بریکٹ کے مطابق اب بھی یہ امکان موجود ہے کہ میکسیکو اور پرتگال فائنل میں آمنے سامنے آ سکتے ہیں، اس لیے مداحوں نے اس دہائیوں پرانے کلپ کو حتمی پیشگوئی مان لیا۔
The Simpsons Season 9, Episode 5 literally predicted a Portugal vs Mexico 2026 World Cup Final
The scriptwriters don’t miss. pic.twitter.com/VvPkvoBr1v
— Ohene🚶🏽 (@ik_ohene7) June 8, 2026
فیکٹ چیک: وائرل دعوے کی اصل حقیقت کیا ہے؟
باریک بینی سے کیے گئے تجزیے اور فیکٹ چیک کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ اگرچہ کارٹون کا ویڈیو کلپ بالکل اصلی ہے، لیکن اس قسط میں کبھی بھی “سال 2026” یا “فیفا ورلڈ کپ فائنل” کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، ارجنٹینا مصر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
اس کے برعکس، کارٹون میں دکھایا گیا میچ کسی عالمی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بلکہ محض ایک عام فرضی میچ تھا، جسے انتہائی سست اور بورنگ انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ کھیل میں کسی بھی ٹیم کی جیت نہیں ہوتی کیونکہ میچ کا کوئی حتمی نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی تماشائی تنگ آ کر اسٹیڈیم میں شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کچھ وائرل پوسٹس میں صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے ایڈیٹنگ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر بھی شامل کی گئی ہے، جو کہ اصل قسط میں کہیں موجود نہیں تھی۔
This knockout bracket has aligned with the Simpsons’ Mexico 🇲🇽 vs Portugal 🇵🇹 final prediction. Both teams are on opposite sides of the bracket. Do you think this is possible?#FIFAWorldCup pic.twitter.com/8fTEzwy5yF
— The Foxxy 🦊One (@foxxydammie) June 28, 2026
افواہ کی واپسی اور فیفا ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول:
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس کلپ کو پیشگوئی بنا کر پیش کیا جا رہا ہو۔ اس سے قبل 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی یہی کلپ انٹرنیٹ پر اسی دعوے کے ساتھ وائرل ہوا تھا جسے تب بھی فیکٹ چیکرز نے مسترد کر دیا تھا۔ رواں سال اس افواہ کو زیادہ ہوا اس لیے ملی ہے کیونکہ میکسیکو خود 2026 کے ورلڈ کپ کے میزبان ممالک میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ کارٹون کی اس فرضی کہانی سے ہٹ کر، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا حقیقی اور تاریخی فائنل میچ 19 جولائی کو نیو جرسی کے مشہور میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔




