اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ برابر،گرین شرٹس فائنل کی دوڑ سے باہر

کوالالمپور( کشمیر ڈیجٹیل )ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر ہوگیا، تاہم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائیشین ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ پاکستان ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔

یہ بھی پڑھیں :ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا کا بلا چل گیا،بھارت کو عبرتناک شکست،ٹورنامنٹ سے باہر

 کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر مسلسل حملے کیے اور مقابلے کو دلچسپ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،دونوں جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور میچ کے دوران گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا ہوئے۔

 پاکستانی ٹیم نے بھی بھرپور مزاحمت کی اور میزبان ٹیم کو سخت مقابلے میں الجھائے رکھا، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکی۔

مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ 5-5 گول سے برابر رہا۔ اس نتیجے کے بعد بہتر گول اوسط کی بدولت ملائیشیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :بال ٹیمپرنگ تنازع ،عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کومعافی مانگنے کی تجویز دیدی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں میزبان ملائیشیا کا مقابلہ مضبوط حریف آسٹریلیا سے ہوگا۔