پاکستان کےڈالر ذخائرمیں بہتری،اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارسامنےآگئے

کراچی ( کشمیر ڈیجٹیل )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی سیال ذخائر بڑھ کر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :غیریقینی صورتحال مہنگائی میں اضافے کا سبب، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 20 نومبر 2026 کو بڑھ کر 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 80 لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔ا س طرح اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے نزدیک زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور اضافہ ملکی معیشت کے لیے اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان ذخائر سے بیرونی ادائیگیوں، درآمدی ضروریات اور مالیاتی استحکام کو سہارا ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :40 سال بعد نئی قومی گندم پالیسی تشکیل،اسٹریٹجک ذخائر60لاکھ میٹرک ٹن برقرار رکھنے کا فیصلہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں، درآمدات اور مالیاتی ضروریات کے لیے مستحکم ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

 آئندہ ہفتوں میں ذخائر کی صورتحال ملکی معیشت کے بیرونی شعبے کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔