پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈکپ آف اسنوکر جیت لیا

مسقط( کشمیر ڈیجٹیل )پاکستان کے اسنوکر کھلاڑی رانا عرفان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دی۔

عمان کے شہر مسقط میں کو کھیلے گئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور محمد آصف کو کسی بھی فریم میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں بال ٹیمپرنگ تنازع ،عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کومعافی مانگنے کی تجویز دیدی

رانا عرفان نے پہلے فریم میں 56 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے 46-96 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرا فریم 48-67 سے جیت کر مقابلے میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے فریم میں بھی رانا عرفان کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے 1-61 سے کامیابی سمیٹی۔ چوتھے فریم میں انہوں نے 68 پوائنٹس کا شاندار بریک کھیلتے ہوئے محمد آصف کو 12-91 سے شکست دی۔

فیصلہ کن پانچویں فریم میں رانا عرفان نے 6-69 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل 0-5 سے جیت لیا اور عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان ویمنز ٹیم کاہیڈ کوچ مقررکردیا

 ورلڈ کپ آف اسنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی بھی قابلِ ذکر رہی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے چاروں کیوئسٹس محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے چار کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق پاکستان سے تھا، جبکہ رانا عرفان اور محمد آصف نے فائنل میں پہنچ کر پاکستانی ٹائٹل یقینی بنا دیا تھا۔ بالآخر رانا عرفان نے فیصلہ کن معرکے میں کامیابی حاصل کرکے عالمی ٹرافی پاکستان کے نام کردی۔