لندن(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر برطانوی حکام اور پولیس کا چھاپہ،نام نہاد کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حامیوں کی دوڑیں لگ گئی
لندن — برطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمشین کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کی جانچ پڑتال کی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کیمپ میں موجود بعض افراد سے شناختی دستاویزات طلب کی گئیں جبکہ امیگریشن حیثیت سے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ـلندن: پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی کیمپ پر برطانوی پولیس کا چھاپہ،
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اور امیگریشن حکام کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کیمپ میں موجود افراد سے پوچھ گچھ کی۔ تاہم فوری طور پر کسی گرفتاری یا حراست میں لیے جانے والے افراد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے احتجاجی حق پر دباؤ قرار دیا، جبکہ حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کارروائی معمول کی قانونی ذمہ داریوں اور امیگریشن قوانین پر عملدرآمد کے سلسلے میں کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ـاسلام آباد معاہدہ حتمی مراحل میں داخل،میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، عباس عراقچی
برطانوی پولیس اور امیگریشن حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار ہے، جبکہ صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں موجود افراد کی شناخت اور قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ احتجاجی ڈھانچے اور سامان کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیمپ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حامیوں کی جانب سے قائم کیا گیا تھا اور کئی روز سے جاری احتجاج کا مرکز بنا ہوا تھا۔




