امریکہ ،ایران معاہدہ، وزیراعظم شہبازشریف کل جنیوا روانہ ہونگے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی ثالثی کوششیں رنگ لے آئیں ۔پاکستان امریکہ اورایران کو درمیان مفاہمتی یادداشت پر متفق کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلیے کل بروز ہفتہ جنیوا کیلیے روانہ ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امن معاہدے پر حتمی فیصلہ ہوچکا، ثبوتاژ کی کوشش کرنیوالوں سے آگاہ ہیں،شہبازشریف

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد جنیوا جائے گا، شہباز شریف امریکا ایران مفاہمت سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا میں امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی قریب میں شرکت کریں گے۔اس پیشرفت سے قبل وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر متفقہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلیے فریقین سے مل کر کام کر رہا ہے، امن اتنا قریب کبھی نہیں تھا جتنا اب ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد معاہدہ حتمی مراحل میں داخل،میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، عباس عراقچی
ـ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے درمیان امن معاہدہ سبوتاژ کرنے والوں کی کوشش سے واقف ہیں، امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی غلط معلومات کی مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیلئے کل جنیوا روانہ ہوں گے،پاکستانی وفد کل کسی وقت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جنیوا جائے گا