برمنگھم ٹیسٹ، رضا اللہ کا بلا چل گیا، پاکستان کی میچ میں واپسی، انگلینڈ کوہدف دے دیا

برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹرز کی شاندار کارکردگی سے پاکستا ن نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنا لئے ہیں۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ٹیسٹ میچ بھی پاکستان ایک اننگز سے ہار جائے گا لیکن بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 130 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نااہل قرار

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 23 اوورز کرائے اور 148 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایمیلیو گے، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور اولی رابنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں رضااللہ نے بیٹ سے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.57 رہا۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے بعد مجموعی طور پر 129 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 95، بابر اعظم 76، اذان اویس 59 اور محمد عباس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے پاکستان نے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 75، ڈین لارنس نے 65، جیمی اسمتھ نے 69، ایمیلیو گے نے 60 جبکہ اولی رابنسن نے 50 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان پر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ رضا اللہ نےپاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا، برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے نوجوان بلے باز رضا اللہ نے ڈیبیو پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔

رضا اللہ نے اپنی اننگز کے دوران پراعتماد انداز میں اسٹروکس کھیلے اور ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن:مظاہرین ہوٹل میں ٹھہرے پاکستان انڈر19 ٹیم کے دروازوں پر پہنچ گئے

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ فہیم اشرف کے پاس تھا، جنہوں نے 2018 میں آئرلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں ،اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے بطور کپتان 7 ہزار رنز بنائے تھے۔