اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کیساتھ مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد معاہدہ کو حتمی شکل دینے تک میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اوراس معاہدے کے مسودے کے حوالےسے قیاس آرئیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن کا خطرہ، کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا حربہ،خواتین اور بچوں کو آگے کردیا
تفصیلات کے مطابق ایران ، امریکہ معاہدے کی باز گزشتہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی بیان سامنے آگیا
ایرانی وزیرخارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سابق ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فیس بک اور انسٹا گرام کام کرنا چھوڑ گئے،صارفین کو مشکلات کا سامنا
تاہم انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ اس اہم معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے تک اس کے مندرجات اور اندرونی تفصیلات کے بارے میں کسی بھی قسم کی من گھڑت قیاس آرائیوں سے مکمل گریز کیا جائے۔
ہمارے ذمہ دارانہ اور شفاف طریقہ کار کے مطابق، تمام تفصیلات وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ معاہدے کو اسلام آباد معاہدہ کہا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا ٹوئٹ شیئر کردیا




