اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے ۔
5 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے جبکہ 5 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا :پاکستانی ڈاکٹروں کی مستقل رہائش کیلئے امیگریشن سسٹم متعارف
واضح رہے کہ اوگرا نے آئندہ تین دنوں (ہفتہ ، اتوار، سوموار ) کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے کے بعد ہوگا۔
ٹیکسز میں کمی یا اضافے سے قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کردیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 3 روپے 5 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا ، نوٹیفکیشن جاری
گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔
حکومت نے جمعے کیلئے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 370 روپے 80 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔




