وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کردیا ، وزارت خزانہ وپٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی درخوااست پر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی ۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل 2اور پیٹرول 4روپے سستا نئی قیمت ڈیزل کی 378.78اور پیٹرول کی 373.78روپے فی لیٹر ہوگئی ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ2026: لگژری گاڑیوں، مہنگی الیکٹرک کار کی درآمد پر نیا ٹیکس عائد
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اعلان کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ،ایران معاہدہ، وزیراعظم شہبازشریف کل جنیوا روانہ ہونگے
پیٹرول کی قیمت: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی جبکہڈیزل کی قیمت: ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ملک بھر میں ہو جائے گا۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور عام اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کی امید ہے۔ حکومت کی جانب سے اوگرا (OGRA) کی سفارشات پر مبنی باقاعدہ نوٹیفکیشن آج رات گئے جاری کر دیا جائے گا۔



