انکشاف

آزاد کشمیر،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،چوہدری عبدالرحمان سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

صدر آزاد کشمیر نے انتظامی مفاد کے پیش نظر تین سیکرٹریز کے تبادلے کی منظوری دیدی ہے جبکہ 5سینئرپولیس افسران بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری حکومت حال منسلک محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن عامر محمود کو تبدیل کر کے ایکس آفیشو سیکرٹری، چیئر مین AJK TEVTA بخلاف خالی اسامی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت، سلالہ ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کاخدشہ، الرٹ جاری

سیکرٹری محکمہ ان لینڈ ریونیو چوہدری عبدالرحمان کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن محمد یونس میرکو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ان لینڈ ریونیوتعینات کیا گیا ہے

ادھر5سینئر پولیس افسران کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نےایس پی حویلی عامر شہزاد نوابی کو تبدیل کر کے ایس پی اینٹی کرپشن سرکل میرپورتعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی میرپورمجتبیٰ صلاح الدین آغا کو تبدیل کر کے اے آئی جی کرائمز مظفرآباد ، اے آئی جی کرائم مظفرآباد محمد بشیر کو تبدیل کر کے ایس پی حویلی لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ڈی ایس پی کرائم مظفرآباداحسان الحق کو تبدیل کر کے کرنٹ چارج بنیادوں پر ایس پی این جے ایچ پی اور ڈی ایس پی نیلم ظہیر احمد کو تبدیل کر کے کرنٹ چارج پر سپرنٹنڈنٹ پولیس تقرر کرتے ہوئے چیف سیکورٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔