پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی 20انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ،15سالہ بھارتی کھلاڑی کی طوفانی اننگز، کئی ریکارڈز توڑ دیئے
ٹی 20انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔روسو کا ونڈسر پارک تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔
ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2029-2025 کا حصہ ہے۔پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
Fatima Sana returns to lead Pakistan for West Indies tour 🇵🇰
The tour will comprise of three T20Is followed by three ODIs 🏏
Read more ➡️ https://t.co/FTuiZjWNk8
#WIWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/7WMhDHYJJk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 25, 2026
فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
پی سی بی کی جانب سے جس 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور مومنہ ریاست شامل ہیں جبکہ منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور صدف شمس بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری نژاد برطانوی مایہ ناز اسپنرعادل رشید نے کراچی کنگز میں انٹری دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ان کے علاوہ طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی سکواڈ کا حصہ ہونگی۔ دورے کے دوران شین ڈیٹز ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔




