آزاد کشمیر میں انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

آزاد حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات 9 انتظامی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد انتظامی امور میں بہتری لانا اور مختلف تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے سردار ارشد محمود ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر، جو اس وقت بورڈ آف ریونیو کے ساتھ منسلک تھے، انہیں تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل تعینات کر دیا ہے۔ اسی طرح زاہد حسین ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر، جو اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل کے فرائض انجام دے رہے تھے، اب اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ضلع بھمبر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی پیکیج قبل از انتخابات دھاندلی ، فاروق حیدر نے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اذکار حسین اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پلندری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرفراز احمد شاہ جو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تھے، اب اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ارباب شاہین اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

تبادلوں کے اس سلسلے میں محمد راشد خان اسسٹنٹ کمشنر برنالہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ سید قمر حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راجہ ایاز احمد خان اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کو اب اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مزید برآں، محمد زاہد اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ (پونچھ) کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پانیولہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: دو سینئر سول سروس افسران کی گریڈ 21 میں ترقی، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top