راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجٹیل )راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے شہری حلقوں میں تشویش بڑھنے لگی، مسلح جتھوں کی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور علاقے میں فوری طور پر امن بحال کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے اور کسی بھی گروہ کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔
راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے شہری حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں بدامنی کے اسباب کا فوری نوٹس لیا جائے اور مسلح گروہوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :6 ماہ سے عوام یرغمال ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
شہریوں کی ایکشن کمیٹی کے کردار اور مؤقف کو بھی بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
۔شہریوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو واضح اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ قانون کی بالادستی کو بھی اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
شہریوں نے حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :آزادکشمیرحکومت کا بڑااقدام، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 52افراد فورتھ شیڈول میں شامل
عوامی حلقوں کے مطابق علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ مؤثر حکمت عملی اختیار کرے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور تمام معاملات کو قانون اور آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے حل کیا جائے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے اقدامات کریں گے جن سے راولاکوٹ میں امن و امان کی فضا بحال ہو اور عوام بلاخوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھ سکیں۔




