مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ 52افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ جبکہ پہلے سے فہرست میں شامل بعض افراد کے نام خارج کر دیئے ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے 5 نومبر اور 15 نومبر 2026 کو جاری کردہ دو نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے کابینہ کے 41ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ایکٹ کی دفعہ 16(1) کے تحت ان افراد کے نام چوتھے شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے والے افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے ہے۔ ان میں اکثریت کا تعلق ضلع پونچھ سے بتایا گیا ہے، جبکہ نیلم، کوٹلی، حویلی، باغ، سدھنوتی، میرپور اور مظفرآباد کے افراد بھی فہرست میں شامل ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ کارروائی آزاد کشمیر کی 41ویں کابینہ کے 5 جون 2026 کو منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں شامل کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کے نام:
ملک محمد ذوالفقار، سہراب رحمان، عثمان رشید، اشتیاق حسین، عمر انور، غلام صغرا، زمرّد اشرف، ادیبہ فاطمہ، عرفان چوہدری، نفیس مغری، دانیال ظفیر، فخر خورشید، تیمور احمد، سید انصر حسین شاہ، سید حسین خان، سید مشرف حسین شاہ، سید ندیم حسین شاہ، ایڈووکیٹ تابش فاروق، نومان سلیم، انصر شفیع، فریضہ شفیع، عاصم اختر، معاذ شکیل اور عقیل نواز شامل ہیں۔
طفیل خان، ظہور احمد، صلاح الدین، پرویز مغل، مقصود احمد، عابد شیخ، اویس فاروق، محمد عارف خان، مظہر اقبال بٹ، ابرار افتخار، اسرار ظفر، محمد صابر خان، محمد شبیر، عمران سرور، سہیب صدیق، محسن عاصیل، اویس حیات، عبدالنعیم خان، عرفان بابر، اسامہ اعجاز، شایزم اصغر، محمد جبران، ندیم عظیم، خواجہ محمد اکرم، جواد صدیق، محمد خورشید، محمد خالق اور ایاز خان کےنام شامل کرلئے گئے
نوٹیفکیشنز میں درج تفصیلات کے مطابق پہلے نوٹیفکیشن میں شامل تمام 24 افراد کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے، جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن میں نیلم، حویلی، کوٹلی، میرپور، پونچھ، سدھنوتی، فیصل آباد اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام شامل کرلئے۔
نوٹیفکیشنز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کی دفعہ 12 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ افراد کے نام اسی قانون کی دفعہ 16(1) کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دستاویزات میں بعض ایسے افراد کے نام فہرست سے خارج کیے جانے کا بھی ذکر ہے جو اس سے قبل فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے تھے۔
حکومتی اقدام کے نتیجے میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم ناموں کے اخراج سے متعلق مزید تفصیلات اور اس اقدام کی وجوہات سرکاری نوٹیفکیشنز میں واضح نہیں کی گئیں۔




