6 ماہ سے عوام یرغمال ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجٹیل )عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، کیونکہ عوام کو مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ سے مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
عوامی ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، جو اپنے شہریوں کی کفالت، تحفظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

 ریاست کا بنیادی فرض ہے کہ عوام کو روزگار، روٹی، امن اور تحفظ فراہم کرے، نہ کہ انہیں کسی دباؤ یا یرغمالی جیسی صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کی پھر دہشتگردی،فائرنگ سے پاکستان رینجرز کے آفیسر شہید

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے جاری صورتحال نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، جس کا فوری نوٹس لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 عوامی مشکلات کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ میں ایف سی اہلکاروں کے مارے جانے سے متعلق کالعدم  ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے۔
شہریوں نے واضح کیا کہ ریاست کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ، معاشی آسودگی اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہونی چاہیے۔