نیلم: نئے ڈپٹی کمشنر معظم گیلانی کی افسران کو عوامی خدمت یقینی بنانے کی ہدایت

 نیلم (راجہ ساجد) نو تعینات ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم سید معظم گیلانی کی زیر صدارت ضلعی و محکمانہ سربراہان کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع نیلم کے مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی، دستیاب وسائل، درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تمام محکمانہ سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی، گزشتہ کامیابیوں اور موجودہ صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے استعمال، منصوبوں کی پیش رفت اور تاخیر کی وجوہات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا تعلیمی نظام بدلنے کی تیاری، وزیر تعلیم عمیر نعیم کی زیر صدارت متعدد اہم فیصلے

محکمانہ سربراہان نے افرادی قوت کی کمی، مالی وسائل، مشینری کی عدم دستیابی اور دیگر انتظامی مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں ۔اجلاس میں آئندہ تین ماہ کیلئے ترجیحی اہداف، عوامی مسائل کے حل، محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متعلق لائحہ عمل بھی زیر غور آیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید معظم گیلانی نے ضلعی آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، سرکاری امور میں شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، کار کی ٹکر سے راولاکوٹ کی2 لڑکیاں جاں بحق، ڈرائیور موقع سے فرار

اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل، ڈائریکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر لعل حسین، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھمقام چوہدری محمد بشارت، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ عاصم ندیم، مہتمم شاہرات ظہور احمد ڈار، ڈی ایس پی راجہ امجد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر معاذ خطیب، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سردار اکرم، ڈپٹی
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ شمس منہاس، پرنسپل ڈگری کالج آٹھمقام خورشید انور، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک مرتضیٰ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم، ایس ڈی او برقیات سید بلاول کاظمی، آفیسر لائیو اسٹاک ڈاکٹر آصف جمیل، انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب، نائب مہتمم تعمیرات عامہ طارق اقبال، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر واجد اقبال شیخ، محکمہ تجدید جنگلات کے شوکت حمید اور ریوینیو بورڈ کے سید اشتیاق کاظمی سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور نمائندہ اطلاعات نے شرکت کی ۔