کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہو چکا، شہری

وادی نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے شہریوں نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہو چکا، اب دھرنا ختم کرنے کیلئے مختلف بہانے تلاش  کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ انتشاری اور فتنہ کمیٹی کے اپنے لوگ بھی مبینہ طور پر اس طرزِ سیاست سے تنگ آ کر لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم،غیور کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

 دوسری جانب سیاستدانوں اور صحافیوں کو خطوط لکھنا قیادت کی جانب سے نئے رابطوں کی کوشش جاری ہیں ۔وادی نیلم کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کاا ب ریاست مخالف بیانیہ بھی مکمل ناکام ہو چکا ہے اور اس کمیٹی کے قریبی ساتھی بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب اس نام نہاد کمیٹی کے ممبران بھی تنگ آچکے ہیں ، ریاست کے سرکردہ لوگوں کو خط لکھ رہے ہیںاور معافیاں مانگنے پر اُتر آئے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ہماری طرف توجہ دے لیکن وہ بالکل اکیلے ہو چکےہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہے خاص کر کے پچھلےدنوں سردار امان گینگ کے قریبی ساتھی منور ظریف بھی ان سے اعلان تعلقی اختیار کر چکے ہیں اب اُس کو بھی یہ کمیٹی کہہ رہی ہے کہ یہ ایجنسیوں اور اداروں کا بندہ تھا اب جو بندہ ان کو چھوڑ کر جا رہا ہے وہ اداروں کا بندہ ہو گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، انجمن تاجران ارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

 دوسری جانب اپنی طرف توجہ دلانے کیلئے عوام پر فائرنگ کر رہے ہیںاور عوام کے بچوں کو شہید کر کے ایک دفعہ پھر لوگوں کی بدظن کرنے کی ناکام کو شش کی جا رہی ہے ۔ وہ بیانیہ بھی ان کا پہلے کی فلاپ ہو گا۔