آزادکشمیر : اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں 21نومبر تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی مزید توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 21 نومبر 2026ء تک رجسٹریشن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : اسلحہ لائسنس کی متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن لازمی قرار

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں مقیم تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز، خواہ ان کے لائسنس کسی بھی مقام سے جاری ہوئے ہوں ہر دو صورت قریبی پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن کروانے کے  پابند ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے انتباہی پیغام میں کہا کہ مقررہ مدت میں اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن نہ کروانیوالے شہریوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی فنڈنگ ڈوب گئی،کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو مسترد کردیا، پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ لائسنس اسلحہ یا ایمونیشن رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور اسلحہ ضبطگی جیسی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز 21 نومبر 2026ء تک اپنے لائسنس قریبی پولیس اسٹیشن میں لازمی رجسٹرڈ کروائیں۔