اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پی ٹی آئی مرکزی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے سلمان اکرم راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی 2 سالہ مدت کے دوران ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، اپنی کارکردگی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے لطیف کھوسہ کی حالیہ ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا، صحافیوں کے سوالات پر کیا کہا؟
ان کے مطابق سلمان اکرم راجہ پہلے کہتے تھے کہ سیکرٹری جنرل کا عہدہ ان پر تھوپا گیا ہے، لیکن اب عہدہ ہاتھ سے جاتا دیکھ کر لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو پارٹی رہنماؤں پر تنقید کرنے کے بجائے بشریٰ بی بی کے علاج اور مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب سے سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹی وی کی سہولت فراہم کئے جانے کی خبر سنی ، وہ مسلسل میڈیا پر نظر آ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سلمان راجہ اور مشال یوسفزئی میں تلخ سوالات وجوابات، آڈیو لیک ہو گئی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میڈیا پر وضاحتیں دینے کے بجائے سلمان اکرم راجہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ پارٹی میں موجودہ گروپ بندی اور انتشار کے ذمہ دار بھی سلمان اکرم راجہ ہیں۔




