فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے امن و امان کے خدشات کے پیش نظر 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: دفعہ 144نافذ، خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا ہوگی، ضلعی انتظامیہ
ایف پی ایس سی نے امن و امان کے خدشات کے سبب امتحانات ملتوی کرنے کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے، 24 اور 25 ستمبر کو انٹرویوز لاہور، اسلام آباد اور پشاور سینٹرز میں شیڈول تھے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ سڑکوں کی بندش اور امن و امان صورت حال کے باعث انٹرویوز ملتوی کیے گئے تاکہ انٹرویوز کے لیے آنے والے امیدواروں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر : انڈر اینڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کیلئے رجسٹریشن، کیلنڈر جاری
ایف پی ایس سی کے مطابق وائس پرنسپل گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز اور ایف ڈی ای، سینئر ایلیمنٹری ٹیچر گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز کے انٹرویوز ملتوی ہوئے ہیں۔
ایف پی ایس سی نے بتایا کہ انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔




