مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)جامعہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کی جانب سے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کیلئے خریف 2026اور بہار 2027ء کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
جامعہ کشمیر انتظامیہ کےمطابق خریف 2026ء کے سمسٹر میں کلاسز اور رجسٹریشن کا آغاز 05 اکتوبر 2026ء سے ہوگا۔
مڈ ٹرم امتحانات 16 نومبر 2026ء کو شروع ہوں گے، جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات 21 دسمبر 2026ء سے 03 جنوری 2027ء تک ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی ،50ہزار نشستیں باقی ہیں، وزارت امور مذہبی امور
اس سمسٹر کے فائنل امتحانات 08 فروری سے 19 فروری 2027ء تک منعقد ہوں گے اور عبوری نتائج کا اعلان 26 فروری 2027ء کو کیا جائے گا۔
اسی طرح بہار 2027ء کے سمسٹر کی کلاسز اور رجسٹریشن کا آغاز 01 مارچ 2027ء سے ہوگا، مڈ ٹرم امتحانات 05 اپریل 2027ء سے شروع ہوں گے۔
جبکہ فائنل امتحانات 05 جولائی سے 16 جولائی 2027ء تک جاری رہیں گے۔ اس سمسٹر کے عبوری نتائج کا اعلان 23 جولائی 2027ء کو ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : عدالتی نظام میں تبدیلی، سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل سسٹم منظور
موسمِ گرما کی تعطیلات 17 جولائی سے 19 ستمبر 2027ء تک ہوں گی۔
اس نوٹیفکیشن کو ڈی ڈی سائنس / چیئرمین ایس ایس آئی سی نے 16 ستمبر 2026ء کو جاری کیا ہے۔




