پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے93سے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول امتحانات، انٹرویوز ملتوی

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4وپے21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 414روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی ،50ہزار نشستیں باقی ہیں، وزارت امور مذہبی امور

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے23ستمبر کیلئے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 422 روپے 8 پیسے سے کم ہوکر 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 75 پیسے سے کم ہوکر 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔