اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی کااحتجاج، لانگ مارچ، حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کیخلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر : انڈر اینڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کیلئے رجسٹریشن، کیلنڈر جاری
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کسی احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کیا جائےگا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، تین سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
کسی قسم کے اجتماع یا اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : عدالتی نظام میں تبدیلی، سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل سسٹم منظور
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا ہوگی۔




