مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم، الیکشن کمیشن نے حتمی فہرست جاری کردی۔
مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن/ریٹرننگ افسر راجہ محمد شکیل خان کے پاس کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے
سیکرٹری الیکشن کمیشن شکیل خان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 7 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی میں تمام امیدواروں کے کاغذات جمع درست قرار دیدیئے۔ الیکشن کمیشن نےسکروٹنی کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز نشست پر ن لیگ کے چودھری عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ منتخب
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر فرزانہ یعقوب، شاہین کوثر ڈار اور زوبیہ خورشید کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اسمبلی: 8 مخصوص نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع، ن لیگ اور پی پی پی کے امیدوار آمنے سامنے
علماء و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر سعید شاہ جبکہ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار علی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں ۔
اوورسیز کشمیری کی نشست پر صرف مسلم لیگ (ن) کے عبدالرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے۔ جس کے بعد عبدالرحمن بلامقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے ۔




