اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق صدر ووزیراعظم آزادکشمیر سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، یہی دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں انتخابات کے بعد حالات میں بہتری کی امید ہے اور امید ہے کہ صاف شفاف انتخابات سے بننے والی اسمبلی مسائل حل کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن :مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور، حتمی فہرست جاری
سردار یعقوب خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کشمیر کے مسئلے کا پائیدار حل صرف بات چیت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔تمام فریقوں کو اسی سمت میں سنجیدہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اس بات کا احساس ہے کہ ایسے معاملات طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف سطحوں پر کوششیں بھی جاری ہیں جنہیں مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سردار یعقوب خان نے کہا کہ آذاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان اور پاک فوج پر اعتماد کیا ہے اور کشمیری پاکستان اور پاکستان فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پروپیگنڈے سے شکست کی پردہ پوشی تک: بھارتی بیانیے کا پوسٹ مارٹم
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ جس پر تمام پاکستانی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاک فوج ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سردار یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر نکالا جانا چاہیے اور وہ سو فیصد اس بات کے حامی ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ امن، استحکام اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔




