مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری عبدالرحمان آرائیں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی اوورسیز کشمیریوں کے لیے مخصوص نشست پر بلامقابلہ رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق اوورسیز نشست کے لیے چودھری عبدالرحمان آرائیں کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ اس طرح مقررہ انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد ان کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 24 اگست کو طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
اوورسیز نشست سمیت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل جاری ہے، جن میں خواتین کی پانچ، علماء و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک، ایک نشست شامل ہے۔
مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔



