پونچھ ڈویژن: انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی تعینات ہوگی ، الیکشن کمیشن

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیراسمبلی انتخابات 2026کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ایک ہی روز پولنگ ،بیلٹ باکسز اور دیگر انتخابی سامان کی متعلقہ اضلاع کی جانب روانگی کا سلسلہ باقاعدہ شروع کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی حالت مصنوعی تنفس پر چلنے والے مریض جیسی ہے، راجہ فاروق حیدرکا اہم بیان

الیکشن کمیشن کے مطابق 10 اگست کو پونچھ ڈویژن کے تمام حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئےگئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملے کے درمیان مکمل رابطہ قائم ہے تاکہ انتخابی عمل کو ہر لحاظ سے شفاف، منصفانہ اور پرامن بنایا جا سکے۔

شیڈول کے مطابق 8 اور 9 اگست کو سرکاری ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ 10 اگست کو عام ووٹرز پونچھ ڈویژن کے تین اضلاع میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ سے 5 نشستیں جیتیں گے،مہاجرین نشستوں پر پیپلزپارٹی نے ایکشن کمیٹی کو استعمال کیا،طارق فاروق

الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت، پولنگ اسٹیشنز تک سامان کی بروقت ترسیل اور دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر اور ان کی پوری ٹیم تیسرے مرحلے کی نگرانی کیلئے مسلسل متحرک ہے۔

پہلے دو مراحل کے دوران بہترین انتظامات، شفاف انتخابی عمل اور مؤثر نگرانی کو عوامی، سماجی اور مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا گیا جبکہ شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آخری مرحلہ بھی اسی نظم و ضبط، شفافیت اور امن و امان کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگا۔