اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی کے معاملات بحال کرنے میں سفارتی کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان اس تمام تر صورتحال میں اپنا بہتر کردار ادا کررہا ہے، پاکستان عمان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن: انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی تعینات ، الیکشن کمیشن
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات پر بھارتی بیانات بے بنیاد الزامات ہیں ۔، آزاد کشمیر انتخابات شفاف انداز میں جاری ہیں۔۔
بھارت کے پاس ایسے بیانات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، بھارت آزاد کشمیر میں اموات کی غلط معلومات پھیلا کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 13ویں انتخابات پرامن، شفاف اور آئین کے مطابق ہوئے، یہ انتخابات آزاد کشمیر کے لوگوں کی جمہوری اور سیاسی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے انڈین اثر و رسوخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ انڈیا آئی ایس آئی کے معاملے میں حد سے زیادہ غیر محفوظ ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ سے 5 نشستیں جیتیں گے،مہاجرین نشستوں پر پیپلزپارٹی نے ایکشن کمیٹی کو استعمال کیا،طارق فاروق
چونکہ یہ موصوف حسینہ واجد کے بیٹے خود بھی انڈیا میں مقیم ہیں، اس لیے لگتا ہے کہ یہ وائرس اب ان تک بھی پہنچ چکا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز معاہدہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا باعث بنے گا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق یہ معاہدہ مذاکرات کے تسلسل کی راہ ہموار کرے گا۔
خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لیے پرامید ہیں۔




