آزاد کشمیر کے افسر نے چین میں پاکستان کا نام روشن کردیا

 چین میں منعقدہ ایک اہم بین الاقوامی فورم میں محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے افسر ابرار احمد میر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا مؤقف مؤثر اور خوبصورت انداز میں پیش کیا اور پاکستان کی خوبصورتی، صلاحیتوں اور پاک چین دوستی کو اجاگر کیا۔

بین الاقوامی فورم میں ابرار احمد میر کی شرکت کو پاکستان کی قومی شناخت، اعتماد اور مثبت تشخص کی عالمی سطح پر ترجمانی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور پاک چین دوستانہ تعلقات کو بھی نمایاں کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کا انتقال بڑا قومی نقصان ہے، انجینئرامیر مقام

اس موقع پر ابرار احمد میر کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر ایسے فورمز میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی نہ صرف ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان کی نمائندگی اور قومی وقار کو اجاگر کرنے والے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جو عالمی سطح پر ملک کی پہچان کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ حج سیزن، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے

ایسے مواقع پر وطن کا نام روشن کرنے والے ہر فرد کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔

پاکستان زندہ باد، پاک چین دوستی پائندہ باد۔