بدترین شکست،تنویر الیاس نے الیکشن کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کو نیلم میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ کے مصطفی بشیر کامیاب

سردار تنویر الیاس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کے عوام کے قتل عام کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر جانبدرانہ کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

سردار تنویر الیاس نے نیلم کے حلقہ سے استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کئی امیدواروں کو حق میں دستبرار بھی کرایااس کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

حلقہ سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن:جموں وکشمیر مہاجرین کی 12 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی برتری

سردار تنویر الیاس نے حلقہ وسطی باغ، پاچھیوٹ اور راولاکوٹ شہر سے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہیں ۔