مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ کے مصطفی بشیر کامیاب

آزادکشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کو 4،4 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ  ایل اے30مظفرآباد4 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایل اے 25 نیلم 1

نیلم ون کے پولنگ اسٹیشن 141میں سے  126 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کےشاہ غلام قادر 15,013 ووٹ لے کر واضح برتری پر ہیں،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمیاں عبدالوحید 9,941 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے26نیلم2

نیلم ٹو کے ابتدائی نتائج میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 3089ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن)کے شاہ غلام قادر2595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

ایل اے 28 لچھراٹ

مظفرآباد کے حلقہ لچھراٹ میں پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی2552ووٹ لے کر پہلے، مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد 1658۔ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

ایل اے29 مظفرآباد شہر

مظفرآباد شہر کے 138 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 44 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں اور مسلم ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی 4565ووٹ لے کر پہلے ،پیپلزپارٹی کے مختار عباسی 4429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 30ہٹیاں دوپٹہ

حلقہ ایل اے 30مظفرآباد 4کے129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایل اے 31 کھاوڑہ

حلقہ کھاوڑہ کے ابتدائی نتائ میں مسلم لیگ(ن) کے ثاقب مجید راجا 2634پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 32 چکار

چکار سے128پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر17494ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر 13494ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 لیپہ ویلی

لیپہ ویلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد رشید 2092ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے دیوان علی چغتائی2042ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں