مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل کی سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس
چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو رہا ہے۔مہاجرین کی 05 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد تصادم سے کوئی تعلق نہیں، بلاول کادھاندلی کا الزام بے بنیاد، رانا ثناء اللہ
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عامر شاہکامیاب۔محمد عامر شاہ نے 1804 ووٹ حاصل کرلئے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار صبا دیوان نے 1523 ووٹ حاصل کئے۔
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید شوکت علی شاہ کامیاب قرار۔ شوکت علی شاہ نے 1524 ووٹ حاصل کئےانکے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عاصم شریف نے 466 ووٹ حاصل کئے ۔
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین لون کامیاب ۔محمد یاسین لون نے 1276 ووٹ حاصل کئے ۔
انکے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ نے 563 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ اایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ کے مصطفی بشیر کامیاب
ن لیگی رہنما محمد احمد رضا قادری نے 2308 ووٹ حاصل کئے انکے مدمقابل آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساء نے 740 ووٹ حاصل کئے۔
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان کامیاب ۔عبدالماجد خان نے 3448 ووٹ حاصل کئے۔ مدمقابل آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار خواجہ محمد دلاور نے 823 ووٹ حاصل کئے۔باقی حلقوں کے نتائج مکمل کیے جا رہے ہیںجیسے ہی نتائج مکمل ہونگے انکا اعلان کر دیا جائیگا۔




