آزاد کشمیرالیکشن: وادی کی 5نشستوں کے نتائج ،مسلم لیگ ن 3، پیپلز پارٹی کی 2 نشستوں پر کامیابی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں وادی کشمیر کی پانچ نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے

غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔

حلقہ ایل اے 39 ویلی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر غفار لون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا: خواجہ آصف

حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سےن لیگی امیدوار سید شوکت بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئےجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم بٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 43 ویلی فور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین لون نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

ایل اے 44 ویلی 5 سے ن لیگی امیدوار احمد رضا قادری تقریباً 2350 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پاگئے جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النسا 650 ووٹ حاصل کرسکیں۔

ادھر حلقہ ایل اے 45 ویلی 6 سے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن :پیپلز پارٹی کادھاندلی کا الزام،نتائج تسلیم نہیں کرتے،نیئر بخاری

وادی کشمیر کی ان 5 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں اپنے نام کر لی ہیں، جس کے بعد انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ۔

دیگر حلقوں کے غیر حتمی اور سرکاری نتائج بھی مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام نتائج کی باضابطہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔

🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..

معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :