کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن اب 13 جولائی تک ہوگی۔
مزید یہ پڑھیں:شہید برہان مظفر وانی تحریک آزادی کی از سر نو احیاء کا باعث بنے : صلاح الدین احمد
اس کے علاوہ لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے طلب علموں کو مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد اتوار 16 اگست 2026 کو ہوگا۔
ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا۔
مزید یہ پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ دورہ کوئٹہ،دہشتگرد نیٹ ورکس کوکچلنے کا عزم
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلبہ کو ہدایت کی کہ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کیلئے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔




