مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفٰی مغل کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی عمل کو آئینی تقاضوں اور مقررہ شیڈول کے مطابق کامیابی سے مکمل کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم شروع،مہاجرین کو مائنس نہیں کیاجاسکتایہ پاکستان کا مقدمہ ہے،سعد رفیق
اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں اب تک کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مراحل مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق بروقت مکمل کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈر کانفرنس کے فیصلے قومی خواہشات کی ترجمانی ہیں: شوکت جاوید میر
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفٰی مغل نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق اب تک تمام ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دی جا چکی ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
اگلے مرحلے میں بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کر کے ریٹرننگ افسران تک انتخابی مواد کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں شب و روز مصروف عمل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم شروع،مہاجرین کو مائنس نہیں کیاجاسکتایہ پاکستان کا مقدمہ ہے،سعد رفیق




