100روزہ پلان میں کون سے اہم منصوبے شامل ہیں؟ وزراء نےتفصیلات بتا دیں

آزادکشمیر حکومت نے100روزہ پلان کے تحت منصوبوں کا اعلان کردیا ،وزراء نےمظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اپنے محکموں سے متعلق منصوبے کا اعلان کیا اور کہا ہےکہ ان منصوبوں کو ہر حال میں 100دنوں میں مکمل کیا جائیگا۔

صحت کاررواں پروگرام

وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی بشیر نے بتایا کہ صحت کاررواں پروگرام کے تحت70 کلینک آن ویلز لے کر آ رہے ہیں، یہ گاڑیاں ہر حلقہ میں وہاں جا کر علاج کی سہولت مہیا کرینگی جہاں بی ایچ یوز نہ ہوں یا کسی بھی قسم کی وبا پھیلی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ فی حلقہ دو گاڑیاں دی جائیگی، گاڑیوں میں ماہر ڈاکٹر موجودہوگا اور ادویات بھی مہیا کی جائینگی۔

صحت سہولت پروگرام

وزیرصحت نے مزید بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت20بی ایچ یو ز کو ماڈل بنایا جائیگا ان بی ایچ یو میں لیبر روم دیا جائیگا،مشینری،ای سی جی کے علاوہ لیب بھی سہولت بھی دینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ادویات کیلئے 600ملین روپے دینگے، اب ڈائیلاسز کسی کے بھی نہیں رکیں گے،آر آئی سی ہسپتالوں کو ماڈل بنائیں گے۔

خبر میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔